ہم سب جانتے ہیں ایچ ای سی ان تمام لوگوں کو ایم
ایس اور پی ایچ ڈی الاونس دے رہی ہے جو گورنمنٹ کی نوکری کر رہے ہیں۔ ہم یہ بھی
جانتے ہیں ایچ ای سی ریسرچ پراجیکٹ کے نام پر صرف ان لوگوں کو پیسے دیتی ہے جو
گورنمنٹ کی نوکری کر رہے ہوں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں اگر گوئی ملک میں نیا شوشا شروع
کرنا ہو تو ایچ ای سی آگے آگے ہوتی ہے۔
ہم سب اس بات سے بھی واقف ہیں کہ ایچ ای سی ان
یونیوسٹیز کو بھی پیسے دیتی ہے جو ہر سال ملک میں بے روزگار لوگ پیدا کرتی ہیں جو
کہ ملک کےلئیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں۔
آپ تھوڑا سا غور فرمائیں گورنمنٹ ایچ ای سی کو
تعلیم کے نام پر فنڈ دیتی ہے کہ تعلیم کے مسائل حل ہوں اور ایچ ای سی یونیورسٹیز
کو اس لئیے پیسے دیتی ہے کہ ملک میں بے روزگار پیدا کر کے حکومت کےلئیے مشکلات
پیدا کریں۔
آپ اس بات پر غور کریں جب سے ایچ ای سی بنی ہے
اس نے کتنے پیسے ریسرچ پر خرچ کیئے اور اس ریسرچ سے ملک کو کتنا فائدہ ہوا؟
آپ اس بات پر غور کریں ایچ ای سی کے چیئرمین کے
پاس نئے پراجیکٹ شروع کرنے کےلئیے بہت پیسے ہیں لیکن ویسے رو رہے ہوتے ہیں اور
حکومت کو کہ رہے ہوتے ہیں پیسے نہیں ایچ ای سی کے پاس۔
آپ ایچ ای سی کے چیئرمین کی پھرتیاں دیکھیں ادھر
سے فواد چودھری صاحب نہیں ٹویٹ کیا نہیں اور جناب نے فورا آن لائن کا بھاشن دے دیا
وہ کرونا کے نام سے۔
آپ دیکھنا ان کا پورا سیشن صرف کرونا کے بھاشن
پر ہوگا اور وہ کبھی بھی ان بے روزگار پی ایچ ڈی کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں
گے۔ جناب نے ایک کرونا کے نام پر نیا ریسرچ پراجیکٹ شروع کیا اور دیکھنا یہ بھی
صرف ان لوگوں کےلئیے ہوگا جو پہلے سے نوکری کر رہے ہیں اور پورانے بابے ہیں۔ آپ
ایک بات دماغ میں بٹھا لیں جب تک ایچ ای ایسے کام کرتی رہے گی سمجھ جائیں یہ بھی
اس کرپشن میں ملوث ہیں۔
کیا ایچ ای سی کو نہیں پتا کہ یونیورسٹی میں ایک
ٹکے کی بھی ریسرچ نہیں ہوتی پھر یہ قوم کے پیسے حرام کیوں کر رہی ہے اور بار بار
کر رہی ہے۔
کیا ایچ ای سی کو نہیں پتا یونیورسٹیوں کے پاس
ریسرچ کرنے کےلئیے وہ آلات ہی نہیں پھر کیوں پیسے دیتی ہے؟
آپ نا اہلی کا اس بات سے اندازہ کر لیں ایچ ای
سی ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی الاونس بھی ان لوگوں کو دے رہی ہے جو اس وقت نوکری کر
رہے ہیں لیکن ان بے روگار پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی کے لوگوں کےلئیے ایک روپیہ بھی
نہیں
اسی کو منیجمنٹ کہتے ہیں۔
ہم پاکستان کے پرائم منسٹر سے گزارش کرتے ہیں بے
روزگار ریسرچرز اور بے روزگار پی ایچ ڈی کے لوگوں کےلئیے کچھ کریں اور ان کےلئیے
الاونس شروع کریں تاکہ یہ اپنی فیملی کا
اور اپنا پیٹ پال سکیں۔ اگر حالیہ گورنمنٹ واقعی بے روزگاری ختم کرنا چاہتی
ہے تو پہلے ان لوگوں کی مدد کرے جو اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور بے روزگار بیٹھے ہیں۔
ان لوگوں کی تعلیم سے فائدہ اٹھائیں۔
آپ سے گزراش ہے اس پیغام کو دوسروں تک شیئر کریں
تاکہ وزیر اعظم صاحب اس مسئلہ کو خود دیکھیں اور جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کو
انجام تک پہنچائیں۔
Post a Comment
Post a Comment